معروف امریکی اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہلِ خانہ نے یہ افسوسناک خبر اداکار کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں تک پہنچائی۔
شیئر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ جیمز ڈیوڈ وان ڈیر بیک آج صبح دنیا سے رخصت ہوئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق اداکار نے اپنی زندگی کے آخری دن ہمت اور وقار کے ساتھ گزارے۔ بیان میں مداحوں سے اپیل کی گئی کہ اس مشکل وقت میں خاندان کی نجی زندگی اور پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز وان ڈیر بیک آنتوں کے کینسر میں مبتلا تھے، جس کی تشخیص 2023 کے آخر میں ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






