لاہور کی مقامی عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر شریک ملزمان کے خلاف آن لائن جوئے کی تشہیر کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
یہ کارروائی ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں ہوئی، جہاں این سی سی آئی اے کی جانب سے درج مقدمے کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران ڈکی بھائی سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ جس پر عدالت نے آئندہ مرحلے کے لیے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف آن لائن جوئے کی ویب سائٹس کی تشہیر کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس پر اب باقاعدہ عدالتی کارروائی جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






