نامور بالی ووڈ کامیڈین و اداکار راج پال یادو نے چیک باؤنس کیس میں عدالتی حکم پر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کامیڈین و اداکار راج پال یادو چیک باؤنس کیس میں تصفیہ کی رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر مشکل میں پھنس گئے۔
نئی دہلی ہائی کورٹ نے راج پال یادو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی واپس لیتے ہوئے اداکار کو ہدایت کی تھی کہ وہ چار فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔ اداکار نے عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق تہاڑ جیل میں گرفتاری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے وکیل کی جانب سے عدالت میں رقم ادائیگی میں نرمی کی درخواست کی گئی تھی اور پچاس لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا گیا تھا جس پر عدالت نے انکار کر دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






