معروف بالی ووڈ اداکار گرفتار

معروف بالی وڈ کامیڈی اداکار راج پال یادیو چیک باؤنس کے ایک مقدمے میں مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور عدالت کے حکم پر انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج پال یادیو تصفیے کی طے شدہ رقم ادا کرنے میں ناکام رہے، جس کے باعث نئی دہلی ہائی کورٹ نے ان کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی واپس لے لی۔ عدالت نے اداکار کو ہدایت کی تھی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔ اسی حکم پر عمل کرتے ہوئے راج پال یادیو نے مقررہ تاریخ پر تہاڑ جیل میں خود کو گرفتار کروا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے وکیل نے عدالت سے 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی تھی اور رقم کی ادائیگی میں نرمی کی درخواست بھی کی گئی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب راج پال یادیو طویل عرصے سے قانونی مسائل کا سامنا کر رہے تھے، اور اب عدالت کے سخت مؤقف کے بعد معاملہ مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close