انا للہ و انا الیہ راجعون ، معروف پاکستانی اداکار انتقال کرگئے

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مقبول ڈراما سیریل گیسٹ ہاؤس کے معروف اداکار خالد حفیظ خان جو ڈرامے میں ’شمیم صاحب‘ کے کردار سے جانے جاتے تھے وفات پا گئے۔

’گیسٹ ہاؤس‘ اپنے دور میں نہ صرف بے پناہ مقبول ہوا بلکہ اس نے ٹی وی ڈراما نگاری میں نئے معیار قائم کیے،یہ ڈرامہ مسافروں کے روزمرہ مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کرنے کے لیے یاد کیا جاتا ہے اور اس کے تمام کردار آج بھی ناظرین کی یادداشت میں زندہ ہیں۔

مرحوم خالد حفیظ خان کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعائیں کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close