معروف اداکار انتقال کرگئے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی وژن کے معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے۔ ان کے اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ عصر ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

خالد حفیظ خان کو پی ٹی وی کے مقبول کامیڈی ڈرامے “Guest House” میں مسٹر شعیب کے یادگار کردار نے گھر گھر پہچان دی۔ یہ ڈرامہ پی ٹی وی کے کلاسک شوز میں شمار ہوتا ہے، جسے ناظرین آج بھی شوق سے یاد کرتے ہیں۔ ان کی اداکاری، مکالموں کی ادائیگی اور مزاحیہ انداز نے ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی، اور وہ طویل عرصے تک ٹی وی اسکرین پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close