پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر ایک کروڑ سبسکرائبرز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ڈکی بھائی اپنی منفرد روسٹنگ ویڈیوز اور فیملی ولاگز کی وجہ سے مداحوں میں کافی مقبول ہیں، اور ان کے مداحوں نے اس کامیابی پر انہیں زبردست مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اپنی کامیابی کا جشن منانے کے لیے تین گھنٹے تک یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کیا اور مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سبسکرائبرز کی تعداد صرف ایک عدد نہیں بلکہ ایک بڑی کمیونٹی ہے جس نے ہر مشکل مرحلے میں میرا ساتھ دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ڈکی بھائی نے متعدد چیلنجز کا سامنا کیا، جن میں گرفتاری اور تین ماہ جیل میں قیام بھی شامل تھا۔ انہیں جوا اور ایپس کی تشہیر کے الزامات کے تحت ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کی رہائی اور واپسی پر حمایت کا اظہار کیا۔
ڈیجیٹل میٹرکس کے مطابق ان کے یوٹیوب چینل کی مجموعی ویوز کروڑوں تک پہنچ چکی ہیں، اور وہ پاکستان کے ٹاپ یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں، جن کی ویڈیوز لاکھوں بار دیکھی جاتی ہیں۔
مداح سوشل میڈیا پر بھی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں، اور یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیجیٹل کنٹینٹ کریشن نہ صرف ایک تخلیقی فیلڈ ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے بڑے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






