اقرا عزیز اور یاسر حسین کےگھر بڑی خوشخبری

پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاسر حسین نے 24 جنوری کی شب انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ سٹوری میں واضح کیا گیا کہ بچی کی ولادت 24 جنوری کو ہوئی۔

یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور شوبز شخصیات سمیت مداح جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں پہلے بھی ایک بیٹا موجود ہے، جس کی پیدائش جولائی 2021 میں ہوئی تھی۔ جوڑے کی شادی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی، جس میں شوبز کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close