لاہور تک آواز؟ سنی دیول کے ڈائیلاگ پر یاسر حسین کا طنزیہ وار، ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے بالی وڈ اداکار سنی دیول کے پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر طنزیہ ردِعمل دے کر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔

بھارت نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک اور پاکستان مخالف فلم ’بارڈر 2‘ بنائی ہے، جس میں مرکزی کردار سنی دیول ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی پروموشن کے دوران سنی دیول نے ایک متنازع ڈائیلاگ ادا کیا— ’آواز کہاں تک جانی چاہیے، لاہور تک‘— جسے وہ لڑکھڑاتی آواز میں بولتے نظر آئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

وائرل کلپ کو یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے طنز کیا کہ
’انکل کی تو اپنی آواز ہی نہیں نکل رہی۔‘

یاسر حسین کے اس تبصرے کے بعد پاکستانی صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ ردِعمل سامنے آیا۔ کچھ نے سنی دیول کو آڑے ہاتھوں لیا، جبکہ کئی صارفین نے ڈائیلاگ کا مذاق اڑاتے ہوئے کمنٹس کیے۔ سوشل میڈیا پر یہ بحث تاحال جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close