معروف گلوکار کی موت، اہم انکشافات

بھارتی ریاست آسام کے مشہور گلوکار و موسیقار زوبین گارگ کی موت کے بارے میں سنگاپور کی تحقیقات سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ واقعہ گزشتہ سال 19 ستمبر کو پیش آیا تھا۔

سنگاپور کی پولیس و کوسٹ گارڈ کے ایک عہدے دار نے تحقیقاتی عدالت میں بتایا کہ زوبین گارگ کی موت اسکوبا ڈائیونگ نہیں، بلکہ سنگاپور کے جزیرے لازارس کے قریب تیراکی کے دوران ہوئی۔ سماعت کے دوران کئی گواہوں نے بیان دیا کہ وہ کشتی کی طرف واپس تیرنے کی کوشش کر رہے تھے، جب وہ بے ہوش ہو کر پانی میں پیٹ کے بل تیرنے لگے۔ اگرچہ انہیں فوری طور پر نکال کر سی پی آر دی گئی، تاہم ان کی موت ہو گئی۔

سنگاپور کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ واقعے کے وقت زوبین گارگ نشے کی حالت میں تھے۔ ان کی ہائی بلڈ پریشر اور مرگی کی تاریخ رہی ہے، جس کا آخری دورہ 2024 میں پڑا تھا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ موت میں کسی سازش یا جرم کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

واضح رہے کہ 53 سالہ گلوکار کی موت پر آسام حکومت نے بھی الگ انکوائری کی تھی، جس میں سازش کی نشاندہی کرتے ہوئے سات افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم سنگاپور کی تحقیقات اس کے برعکس نتائج پر مبنی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close