پاکستان کی مشہور ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان ایک بار پھر اپنے بے باک مؤقف کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئیں۔ انہوں نے بھارتی اداکار ورون دھون کے پاکستان مخالف متنازع بیان پر کھل کر ردِعمل ظاہر کیا۔
نادیہ خان، جو حال ہی میں مارننگ شو اور ڈرامہ ریویو شو ’کیا ڈرامہ ہے‘ کی میزبانی کر رہی ہیں، نے کہا کہ ورون دھون نے پاکستان کے خلاف سخت وارننگ دینے کی کوشش کی، لیکن یہ بیان ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔ نادیہ کے مطابق، ورون دھون کبھی حقیقی ایکشن ہیرو کے طور پر پہچانے نہیں گئے، اور یہ انداز ان پر بالکل بھی جچتا نہیں۔ شو کے دوران موجود مہمان عدنان فیصل نے بھی بھارتی اداکار کے بیان پر سخت تنقید کی۔ نادیہ خان نے مزید کہا کہ بھارت حقیقی جنگی میدان میں کچھ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اسی لیے وہ اپنی خواہشات فلموں میں دکھاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے منفی اقدامات کی حقیقت عالمی سطح پر اب کمزور ہوتی جا رہی ہے اور وہ تنہائی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
نادیہ نے واضح کیا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی مہارت کو وہ سراہتی ہیں، لیکن جنگ جیسے سنجیدہ موضوعات پر بات کرنا ان کے بس کی بات نہیں، اور اگر کسی کو وارننگ دینی تھی تو ورون دھون کے بجائے کسی اور کو منتخب کیا جانا چاہیے تھا، کیونکہ وہ خود عملی طاقت نہیں رکھتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






