عدالت میں یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد

کراچی کی سٹی کورٹ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کی جانب سے تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب رجب بٹ کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے لیے عدالت پہنچے۔

وکلاء رہنماؤں نے الزام لگایا کہ رجب بٹ نے ضمانت ملنے کے بعد ایک وی لاگ میں مدعی مقدمہ کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔ تشدد اور وکلاء کی ہڑتال کے باعث عدالت نے رجب بٹ کی درخواست ضمانت پر کارروائی کیے بغیر سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔ اس کے ساتھ ہی رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں بھی 13 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close