پاکستانی اداکارہ زینب شبیر کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر وائرل
پاکستانی اداکارہ زینب شبیر کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں اداکارہ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ کھانے کا لطف اٹھاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
زینب شبیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “ایک لڑکی خود اپنے آپ کو لکھتی ہے۔” دسمبر کے اختتام کے موقع پر انہوں نے اپنی گیلری سے کچھ پسندیدہ لمحات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان یادوں کو اپنے مداحوں کے ساتھ بانٹنا چاہتی ہیں۔
ان کی یہ پوسٹس اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران زینب شبیر نے کہا تھا کہ وہ اپنی پسند کی شادی کریں گی، اور اداکار اسامہ خان کے ساتھ ان کے تعلق کے بارے میں واضح کیا تھا کہ دونوں اچھے دوست ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ڈراموں میں مثبت کرداروں کے بعد اب کوئی منفی یا شوخ و چنچل کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






