مشہور کامیڈین اداکار چل بسے

مشہور امریکی کامیڈی اداکار پیٹ فن کا 60 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ امریکی ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کے مطابق وہ کافی عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے۔

برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق، پیٹ فن کو 2022 میں کینسر کے خلاف وقتی طور پر صحت یاب قرار دیا گیا تھا، مگر بعد ازاں یہ مرض دوبارہ لوٹ آیا اور جسم کے دیگر حصوں تک پھیل گیا۔ پیٹ فن کو خاص طور پر اے بی سی کے مقبول سٹ کام ’دی مڈل‘ میں بل نورووڈ کے کردار کے لیے یاد کیا جائے گا، جو انہوں نے 2011 سے 2018 تک ادا کیا۔ وہ ایوانسٹن، الینوائے میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے مرفی براؤن، سین فیلڈ اور دیگر مشہور شوز میں بھی اداکاری کی۔ 2000 میں، پیٹ فن نے فرینڈز کی دو اقساط میں مونیکا (کورٹنی کاکس) کے بوائے فرینڈ ڈاکٹر راجر کا کردار ادا کیا، جو ناظرین کے ذہن میں آج بھی تازہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close