پاکستانی شوبز کے وہ ستارے جو 2025 میں رخصت ہوگئے

سال 2025 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے افسوسناک رہا، جب کئی معروف اور بااثر شخصیات وفات پا گئیں۔

اس سال سینئر اداکارہ عائشہ خان 20 جون کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئیں، جب کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے ڈیفنس علاقے میں برآمد ہوئی، اور طبی رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال کئی ماہ قبل ہو چکا تھا۔

مزاحیہ اداکار جاوید کوڈو اپریل 2025 میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، جبکہ اداکارہ ہُمیرہ عابد 3 مئی کو وفات پا گئیں۔ مشہور تھیٹر، ٹی وی اور فلم فنکار لکی ڈئیر 30 ستمبر کو، اور نامور اداکار انور علی 1 ستمبر کو بیماری کے باعث اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر چوہدری کامران اعجاز 4 نومبر کو برین ہیمرج سے، اور سینئر فلم رائٹر محمد کمال پاشا 3 اکتوبر کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ محمد کمال پاشا نے اپنے کیریئر میں 300 سے زائد فلموں کے سکرپٹس تحریر کیے اور پاکستانی سنیما کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

ان تمام شخصیات کے انتقال سے نہ صرف شوبز انڈسٹری کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا بلکہ ان کے چاہنے والوں میں بھی گہرے سوگ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ ان کا فن، محنت اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close