بھارتی رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ امریکی ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں پرفارمنس کے لیے جا رہی تھیں۔ ایک تیز رفتار کار نے ان کی گاڑی کو شدید ٹکر مار دی، جس سے گاڑی کا ایک حصہ تباہ ہو گیا۔
حادثے میں نورا فتحی کا سر اگلی سیٹ سے ٹکرایا اور وہ زخمی ہو گئیں۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں سی ٹی اسکین سے معلوم ہوا کہ انہیں دماغی جھٹکا لگا ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا۔
تاہم، نورا فتحی نے ڈسچارج ہونے کے بعد سیدھا کنسرٹ میں پرفارمنس دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے سن برن فیسٹیول 2025 میں اسی حالت میں اسٹیج پر اپنا مظاہرہ کیا، جس پر مداحوں نے انہیں “آئرن لیڈی” کا خطاب دیا۔
حادثے سے تباہ ہونے والی گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں، جو حادثے کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






