لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی نامور ہدایتکارہ سنگیتا سے بھتہ طلب کرنے کے سنگین واقعے پر شیراکوٹ تھانے میں بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک نامزد ملزم اور سات نامعلوم افراد نے ہدایتکارہ سنگیتا سے بھتہ طلب کیا اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
ملزمان ڈرامہ بلھے شاہ کی شوٹنگ کے دوران اچانک سیٹ پر پہنچے، شوٹنگ رکوا دی اور توڑ پھوڑ بھی کی، جس سے ڈرامے کی پروڈکشن کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






