مشہور انفلوئنسر انتقال کر گئیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کی جانے والی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم انتقال کر گئی ہیں۔

نرم لہجے، معصوم اور سادہ گفتگو، اور روزمرہ زندگی کی محبت بھری جھلکیاں پیش کرنے والی ویڈیوز نے انہیں لاکھوں دلوں کی دھڑکن بنا دیا تھا۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں، سوشل میڈیا صارفین اور شوبز حلقوں کو گہرے دکھ اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ پیاری مریم کی شادی اسی شعبے سے تعلق رکھنے والے انفلوئنسر احسن علی سے ہوئی تھی۔ دونوں کی جوڑی بے حد پسند کی جاتی تھی، اور جلد ہی ان کے گھر خوشیوں کی آمد متوقع تھی۔ مریم جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں۔ حمل کے دوران بھی وہ اپنی روشن مسکراہٹ کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرتی رہیں، اور ان کی خوشی ہر تصویر سے جھلکتی تھی۔

تاہم بدقسمتی سے ڈلیوری کے دوران سنگین پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جن سے وہ جانبر نہ ہو سکیں، اور پیاری مریم خالق حقیقی سے جا ملیں، جبکہ ان کے جڑواں بچے صحت مند ہیں۔ یہ افسوسناک خبر مریم اور احسن کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اہلِ خانہ نے جاری کی، جس میں مداحوں سے دعا اور پرائیویسی کی درخواست کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، اور مداح پیاری مریم کو انتہائی محبت اور افسوس کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close