اداکار دھرمیندر کی آخری فلم کا نام منظرعام پر آگیا

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر نے انتقال سے قبل اپنی ایک آخری فلم میں کردار ادا کیا تھا، جو اب ان کی یادگار کا حصہ بن جائے گی۔ اس فلم میں ان کا کردار نہ صرف جذباتی ہے بلکہ پوری کہانی میں گہرائی بھی پیدا کرتا ہے۔ ان کی سنجیدگی اور تجربہ اس کردار کو مزید مؤثر بناتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی خراب صحت کے باوجود ہدایت کار سری رام راگھوان کی نئی فلم ’’Ikkis‘‘ میں کام کیا۔ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں آگستیہ نندا، جے دیپ اہلاوت اور سکندر کھیر شامل ہیں، جن کی موجودگی کہانی کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

’’Ikkis‘‘ کی ہدایت کاری سری رام راگھوان نے کی ہے، جبکہ اس کی پروڈکشن دینیش ویجان کی Maddock Films نے انجام دی ہے۔ فلم کی تحریر راگھوان کے ساتھ ارجیت بسواس اور پوجا لدھا سرتی نے مل کر لکھی ہے۔

دھرمیندر کی یہ آخری فلم اس سال کے آخر میں 25 دسمبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close