شردھا کپور کے بارے میں افسوسناک خبر آگئی

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور ایک طویل رقص کے منظر کی فلم بندی کے دوران اپنے پاؤں کی انگلی میں فریکچر ہونے کی وجہ سے زخمی ہوئیں۔

رقص کے اس منظر کے لیے اداکارہ نے نوواری ساڑھی اور روایتی زیورات پہن رکھے تھے۔ رقص کے دوران شردھا کپور نے غلطی سے سارا وزن ایک پاؤں پر ڈال دیا، جس سے ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ زخمی ہو گئیں۔

واقعے کے موقع پر فلم کے ہدایت کار لکشمن اوٹیکر نے فلم بندی روک دی، تاہم اداکارہ نے اصرار کیا کہ فلمی یونٹ کام جاری رکھے۔ اداکارہ نے ممبئی واپس آنے کے بعد مدھ آئی لینڈ کے سیٹ پر قریبی مناظر اور جذباتی سینز بھی فلم کروائے۔

کچھ گھنٹوں بعد درد میں اضافہ ہونے لگا، جس کے بعد فلمی یونٹ کو فلم بندی مکمل طور پر روکنا پڑی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کے ہدایت کار سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں مل سکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close