عاطف اسلم شدید تنقید کا شکار

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار و اداکار عاطف اسلم کے حالیہ کنسرٹ میں ڈالے گئے جوشیلے بھنگڑے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جسے دیکھ کر متعدد صارفین کو بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی یاد آگئی۔

کئی صارفین نے تو عاطف اسلم پر دلجیت کے اسٹائل کی نقل کرنے کا الزام بھی لگا دیا۔ ان دنوں عاطف اسلم ملک کے مختلف شہروں میں کنسرٹس کر رہے ہیں، اور حال ہی میں ان کا ایک پُرجوش کنسرٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس کنسرٹ میں روایتی انداز سے ہٹ کر عاطف اسلم نے نہ صرف بھرپور پرفارمنس دی بلکہ خلافِ معمول بھنگڑا بھی ڈالا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔

اگرچہ عاطف اسلم عموماً اپنے کنسرٹس میں ڈانس نہیں کرتے، مگر اس بار وائرل ویڈیو میں انہیں اعتماد کے ساتھ رقص کرتے دیکھا گیا، جس پر مداحوں نے دلجیت دوسانجھ سے موازنہ شروع کر دیا ہے۔ ویڈیو پر کمنٹس میں کچھ صارفین نے عاطف کے بھنگڑے کو بے حد پسند کیا، جبکہ چند نے انہیں دلجیت کے انداز کی “کاپی” کرنے کا طعنہ دیا۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا، ’’نان پی ٹی اے دلجیت‘‘ جبکہ دوسرے نے کہا، ’’آپ دلجیت کی نقل کر رہے ہیں۔‘‘ کچھ صارفین نے یہ رائے بھی دی کہ ’’آپ کو ناچنا نہیں چاہیے، یہ آپ کے وقار کے خلاف ہے۔‘‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close