بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کامنی کوشل نے اٹھانوے سال کی عمر میں انتقال کر دیا۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا سامنا کر رہی تھیں۔ کامنی کوشل کا اصل نام اما کشیپ تھا اور وہ چوبیس جنوری 1927 کو لاہور میں پیدا ہوئی تھیں۔
انہوں نے 1946 میں فلم ‘نیچا نگر’ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس میں ان کا کردار ‘روپا’ تھا۔ محض بیس سال کی عمر میں وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔ انہیں 1954 میں فلم ‘بیراج بہو’ کے لیے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ ملا تھا۔
کامنی کوشل نے اپنے طویل کیریئر میں کئی یادگار فلموں میں کام کیا، جن میں ‘شہید’، ‘آرزو’ اور ‘بیراج بہو’ شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں وہ ‘کبیر سنگھ’ اور ‘چنائی ایکسپریس’ جیسی فلموں میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے شاہد کپور اور شاہ رخ خان کی دادی کا کردار ادا کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






