صبا قمر کا دوٹوک فیصلہ، الزامات لگانے والے صحافی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر، جو گزشتہ دو دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کا ایک درخشاں نام ہیں، نے صحافی نعیم حنیف کے سنگین الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صبا قمر حالیہ دنوں میں اپنے مقبول ڈراموں “پامال” اور “کیس نمبر 9” کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، تاہم کراچی سے متعلق ان کے ایک بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ اسی تناظر میں نعیم حنیف نے اداکارہ کے ماضی سے متعلق متنازع دعوے کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2003 میں لاہور میں ایک شخص کے ساتھ رہتی تھیں، مگر شادی نہ ہونے پر انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ نے ان الزامات کو بےبنیاد، جھوٹا اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کریں گی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس تنازعے پر بھرپور ردِعمل دیا۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ “صرف صبا قمر کا نام کیوں لیا گیا، دوسرے شخص کا کیوں نہیں؟” جبکہ ایک اور نے لکھا، “صبا قمر کا فیصلہ درست ہے، ایسے الزامات کا جواب عدالت میں ہی دینا چاہیے۔” مداحوں اور شوبز شخصیات نے صبا قمر کے اس اقدام کو حوصلہ مند اور مثبت قدم قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close