پاکستانی اداکارہ صبا قمر پر حال ہی میں بوٹوکس اور لِپ فلرز کروانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
اداکارہ ان دنوں اپنے ڈرامے پامال کے ایک جذباتی سین کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جس میں وہ شوہر کے سخت سلوک پر روتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ ناظرین کا کہنا ہے کہ اس منظر میں ان کے چہرے کے تاثرات اور شکل و صورت سے لگتا ہے کہ انہوں نے بوٹوکس اور لپ فلرز کروائے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنی عمر سے زیادہ بڑی دکھائی دے رہی ہیں۔
کئی صارفین کا کہنا ہے کہ صبا قمر کے چہرے پر بوٹوکس کے اثرات نمایاں ہیں اور اس کا اثر ان کی اداکاری پر بھی پڑا ہے۔
اسی دوران دبئی میں مقیم ایک ڈاکٹر نے صبا قمر کے “بوٹوکس کرائنگ” سین پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے معمولی بوٹوکس کروایا ہے، جس کے باعث روتے وقت چہرے کے تاثرات مختلف لگتے ہیں، تاہم یہ بوٹوکس نہایت خوبصورتی سے کیا گیا ہے۔
مداحوں کی جانب سے اس موضوع پر ملے جلے ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ نے ان کے نئے لُک پر تنقید کی، جبکہ کئی مداحوں نے کہا کہ صبا قمر کی اداکاری اب بھی بے مثال ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





