بالی ووڈ کی سپرہٹ فلم ’میں ہوں ناں‘ میں تھوک کے ساتھ بولنے والے مزاحیہ پروفیسر کا کردار ادا کرنے والے معروف بھارتی فنکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ستیش شاہ طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ممبئی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ حال ہی میں ان کا گردہ ٹرانسپلانٹ بھی کیا گیا تھا، مگر طبیعت بہتر نہ ہو سکی۔ اداکار کے مینیجر نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ستیش شاہ کی میت اسپتال میں موجود ہے اور ان کی آخری رسومات کل (اتوار) کو ادا کی جائیں گی۔
ستیش شاہ نے اپنے کیریئر میں بے شمار فلموں اور ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، اور اپنی مزاحیہ اداکاری کے ذریعے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا لی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






