ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔
فجر شیخ نے ٹی وی ڈراموں اور تھیٹر دونوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اور اب انہوں نے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے کے لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیے ہیں۔
شادی کی تقریب میں خاندان کے افراد کے ساتھ قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔
فجر شیخ نے شادی کے موقع پر میرون رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا، جبکہ دولہا سیاہ رنگ کی شیروانی میں نظر آئے۔
اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، اور مداحوں کی جانب سے انہیں نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں