اداکارہ ہانیہ عامر کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین نے پاکستان کی خواتین کی خیرسگالی کی سفیر مقرر کر دیا ہے،
جو ان کے فنی کیریئر کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی ایک اہم پیش رفت ہے۔ یو این ویمن پاکستان کے مطابق ہانیہ عامر اب اپنے پلیٹ فارم کو ملک بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے آواز بلند کرنے، شعور بیدار کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کریں گی تاکہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جا سکے جہاں خواتین تشدد، امتیاز اور نابرابری سے آزاد ہو کر اپنی صلاحیتیں مکمل طور پر استعمال کر سکیں۔ ہانیہ عامر یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں، ان سے قبل دو ہزار پندرہ میں منیبہ مزاری کو یہ منصب سونپا گیا تھا، جبکہ جنوبی ایشیا میں وہ تیسری اور مجموعی طور پر چوتھی شخصیت ہیں، جن میں ثانیہ مرزا اور فرحان اختر بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں