پاکستان کے معروف کامیڈین خالقِ حقیقی سے جا ملے

پاکستان کے معروف کامیڈین لکی ڈئیر طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئے۔

وہ تقریبا آٹھ ماہ سے میو ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انہیں پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مسائل لاحق تھے۔ اہل خانہ کے مطابق ان کی حالت بہت نازک تھی اور وہ کچھ وقت کومے میں بھی رہے، اس کے علاوہ گردے، جگر اور معدہ کی کارکردگی بھی کم ہو گئی تھی۔ لکی ڈئیر نے چالیس سال سے زائد عرصے تک تھیٹر، ٹی وی اور فلم میں کام کیا اور اپنی منفرد اداکاری سے شائقین کو محظوظ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close