کئی یوٹیوبرز ، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی شامت،سر پکڑ لیا

سوشل میڈیا پر بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مزید آٹھ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا شخصیات کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،

اس مقصد کے لیے قانونی شعبے سے رائے طلب کر لی گئی ہے، اب تک آٹھ یوٹیوبرز پر مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جن میں سعد الرحمان اور مدثر حسین کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے، رجب بٹ، ندیم نانی والا، اقرا کنول اور انس علی سمیت دیگر افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، اور ان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close