پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ، جو ’پیچے تو دیکھو پیچے‘ سے راتوں رات مقبول ہوئے، کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔
پیر کی صبح احمد شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ ان کے بھائی پیر عمر شاہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق عمر بالکل صحت مند تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت بگڑ گئی اور الٹی ہونے پر کچھ مواد سانس کی نالی میں چلا گیا۔ انہیں فوری طور پر سول اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ فجر کے وقت انتقال کر گئے۔ واضح رہے کہ عمر شاہ اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشنز میں بھی شریک ہوتے رہے ہیں اور گزشتہ برس جولائی میں ان کی آنکھوں کی سرجری ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں