سوشل میڈیا پر 9 ماہ پرانی ریڈٹ پوسٹ کے اسکرین شاٹ وائرل ہونے کے بعد معروف اداکار فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
ریڈٹ کی پوسٹ کے وائرل ہونے والے اسکرین شاٹس میں پروڈیوسر خاتون اور ٹی وی میزبان حسن چوہدری کی تصویر پر کیے گئے تبصروں کے ہیں۔
شوبز سوشل میڈیا پیج ’سم تھنگ ہاٹ‘ کی جانب سے نومبر 2024 کو خاتون پروڈیوسر کو بطور پروڈیوسر اور پروڈکشن ہاؤس کھولنے پر مبارک باد پیش کی گئی تھی اور ان کے ہمراہ متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے کھچوائی گئیں تصاویر کو بھی شیئر کیا گیا تھا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر میں خاتون کو ٹی وی میزبان حسن چوہدری کے ساتھ بھی دیکھا گیا اور ان کی تصویر کی ریڈٹ پر شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے متعدد دعوے کیے۔
ریڈٹ کی پوسٹ پر صارفین نے سوالیہ انداز میں تبصرے کیے کہ خاتون مبینہ طور پر فہد مصطفیٰ کی دوسری اہلیہ ہیں۔
ریڈٹ پوسٹ پر تبصرہ کرنے والے افراد نے تبصرے کیے کہ خاتون پہلے ہمایوں سعید اور بعد ازاں فہد مصطفٰی کے پروڈکشن ہاؤس میں بھی اعلیٰ عہدوں پر کام کرتی رہی ہیں۔
تبصروں میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے کچھ عرصہ ملازمت کے بعد اپنا پروڈکشن ہاؤس کیسے کھولا؟ ان کے پاس اتنی رقم کہاں سے آئی؟
ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ افواہیں کہ انہوں نے فہد مصطفیٰ سے مبینہ طور پر خفیہ شادی کر رکھی ہے۔
ریڈٹ کی مذکورہ پوسٹ 9 ماہ پرانی ہے، جس کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے دعوے کیے، تاہم فوری طور پر فہد مصطفیٰ نے ایسی افواہوں پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں