ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کو مبینہ دھمکیاں دینے کے کیس میں ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کو مبینہ دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ملزم کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تاہم عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس نے بتایا کہ حسن زاہد کے خلاف مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج ہے، جبکہ اس سے قبل وہ مبینہ اغوا کے مقدمے میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جا چکا ہے۔
گذشتہ سماعت میں ٹک ٹاکر سامعہ کے مبینہ اغوا اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ملزم حسن زاہد کی اغواکے مقدمہ میں ضمانت خارج کردی تھی،
واضح رہے کہ مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنے اغوا کی کوشش سے متعلق کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں