پاکستانی گلوکار اور انٹرنیٹ پر شہرت پانے والے فنکار چاہت فتح علی خان کو انگلینڈ میں ایک عوامی ایونٹ کے دوران انڈوں سے نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ لندن میں ایک ’’پراٹھا اسٹاپ‘‘ پر منعقدہ تقریب میں شریک تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق، مداح ان کے ساتھ تصاویر بنا رہے تھے کہ اسی دوران چند افراد نے اچانک ان پر انڈے برسانے شروع کر دیے۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
چاہت فتح علی خان، جو اپنی منفرد گائیکی اور انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیوز کے باعث مشہور ہیں، برطانیہ میں اپنے فینز کے ساتھ ملاقات کے لیے مختلف ایونٹس میں شریک ہو رہے ہیں۔ تاہم اس واقعے نے ان کی غیر ملکی سرگرمیوں پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں