بھارتی کامیڈی دنیا میں ہلچل مچ گئی جب کیکو شاردا اور کرشنا ابھیشیک کے درمیان جھگڑے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔
سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ یہی وجہ ہے کہ کیکو مشہور کپل شرما شو کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ رپورٹس میں یہ تک کہا گیا کہ کیکو نے ایمازون کے نئے شو کو سائن کرلیا ہے، اس لیے وہ شو چھوڑ رہے ہیں۔
تاہم کیکو نے انسٹاگرام پر کرشنا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:
“یہ بندھن کبھی نہیں ٹوٹے گا، وہ جھگڑا صرف ایک پرینک تھا!”
انہوں نے مزید کہا:
“ان افواہوں پر یقین نہ کریں، میں ہمیشہ کپل شرما شو فیملی کا حصہ رہوں گا۔”
یاد رہے، اس سے پہلے کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور سمونا چکرورتی شو چھوڑ چکے تھے، لیکن کرشنا اور سنیل گروور کی واپسی ہوئی، البتہ سمونا اب تک ٹیم میں شامل نہیں ہو سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں