منال خان اور احسن محسن کی طلاق؟ منال خان کی انسٹا پوسٹ وائرل

پاکستانی اداکارہ منال خان اور ان کے شوہر احسن محسن کے درمیان طلاق کی خبروں نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، تاہم اداکارہ کی نئی انسٹاگرام پوسٹ نے ان تمام افواہوں کو جھوٹا ثابت کردیا۔

افواہیں اس وقت گردش میں آئیں جب کچھ سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ منال خان نے اپنی انسٹاگرام پروفائل سے شوہر کا نام ہٹا دیا ہے۔ ان پیجز پر شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس میں کہا گیا کہ اداکارہ کا نام پہلے منال احسن درج تھا جو اب صرف منال خان رہ گیا ہے۔ ان خبروں کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، کئی صارفین نے جوڑے کے حق میں دعائیں کیں جبکہ کچھ نے ان افواہوں پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ البتہ متعدد صارفین نے یہ بھی واضح کیا کہ منال خان کی پروفائل پر ہمیشہ سے ان کا نام منال خان ہی درج ہے۔

صورتحال اس وقت واضح ہوگئی جب منال خان نے شوہر احسن محسن کے ساتھ سمندر کنارے بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ کیپشن میں ازدواجی زندگی کے چار سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا گیا۔ یاد رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی 10 ستمبر 2021 کو ہوئی تھی، اور یکم نومبر 2023 کو دونوں کے ہاں بیٹے حسن کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close