کیرالہ کے شہر کوچی میں پیش آنے والے ایک چونکا دینے والے واقعے نے بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر ہلچل مچا دی ہے، جہاں معروف ملیالم اداکارہ لکشمی مینن کو ایک آئی ٹی پروفیشنل کے اغوا اور تشدد کے مقدمے میں بطور مرکزی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ بانر جی روڈ پر واقع ایک بار میں شروع ہوا جہاں اداکارہ کے دوستوں اور متاثرہ آئی ٹی ملازم کے درمیان جھگڑا ہوا۔ بعد ازاں نوجوان اپنی گاڑی میں گھر واپس جا رہا تھا کہ نارتھ برج کے قریب ملزمان نے اس کی گاڑی روک لی اور مبینہ طور پر اسے ہراساں کیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کو زبردستی دوسری گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا، جہاں اس پر تشدد کیا گیا۔ اس معاملے میں اب تک تین افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں اداکارہ کا ایک قریبی دوست بھی شامل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں