پاکستانی تھیٹر اداکارہ روبی انعم نے لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں روبی انعم نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ “کبھی کسی کا دل توڑ کر یا دل آزاری کر کے انسان خوش نہیں رہ سکتا، نہ ہی کسی کی بد دعا لے کر کامیابی مل سکتی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب احساسات اللہ ہی دل میں ڈالتا ہے، “میں نے تاحال کوئی ایسی بات نہیں کی، لیکن اگر کسی کو لگتا ہے کہ میری وجہ سے اس کا دل ٹوٹا ہے تو میں معافی چاہتی ہوں۔”
روبی انعم نے براہِ راست بشریٰ انصاری کا نام لیے بغیر کہا کہ “براہِ مہربانی کوئی فیصلہ نہ کیجیے جب تک میں خود اپنے پروگرام میں وضاحت نہ کر دوں۔” واضح رہے کہ حال ہی میں روبی انعم کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے بشریٰ انصاری اور ان کی بہن اسماء عباس پر تنقید کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں