ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

منیب بٹ نے 27 اگست کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی ولادت ہوئی ہے، جس کا نام انہوں نے ’نیمل منیب‘ رکھا ہے۔ اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد دی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ ایمن اور منیب کے ہاں پہلی بیٹی امل 2019 میں جبکہ دوسری بیٹی مرال 2023 میں پیدا ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close