معروف اداکار چل بسے

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش منگلورو فانی انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیش منگلورو کو شوٹنگ کے دوران اسٹروک آیا تھا، جس کے باعث وہ فالج کا شکار ہو گئے اور کئی دن بستر پر زیر علاج رہے۔ تاہم گزشتہ روز برین ہیمرج کے باعث وہ چل بسے۔

ان کے انتقال پر فلم انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دنیش منگلورو نے مشہور فلم ’کے جی ایف‘ سمیت متعدد فلموں میں بہترین کردار ادا کیے، اور وہ شانتی نواسا جیسی بڑی فلموں کے آرٹ ڈائریکٹر بھی رہ چکے تھے۔

معروف اداکار کے انتقال پر سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں نے کہا ہے کہ جب سے فلم ’کنترا‘ کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے، اس فلم سے جڑے چار افراد مختلف وجوہات کی بنا پر جاں بحق ہو چکے ہیں، جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close