معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں چارج شیٹ کی جانچ پڑتال مکمل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جمع کرا دی گئی۔
موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔
پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمے میں 31 گواہان شامل کیے گئے ہیں، جن میں ثنا یوسف کی فیملی، ڈاکٹرز، پولیس اہلکار اور دیگر افراد شامل ہیں۔ پراسیکیوشن ٹیم نے ایک ماہ سے زائد عرصے تک چالان کی اسکروٹنی کی۔
پولیس چالان میں عمر حیات کو ہی ثنا یوسف کا قاتل قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ثنا یوسف ایک مقبول ٹک ٹاکر تھیں، جنہیں عمر حیات نامی شخص نے اسلام آباد میں ان کے گھر میں گھس کر قتل کر دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں