بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سُنیتا آہوجا کی علیحدگی کی افواہیں گزشتہ سال سے موضوعِ بحث ہیں۔ ابتدا میں دونوں نے خبروں کی تردید کی، تاہم دسمبر 2024ء میں سنیتا کی جانب سے طلاق کا مقدمہ دائر کیے جانے کی رپورٹس کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اداکار کی بیٹی ٹینا آہوجا نے ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ان خبروں کو “بے بنیاد” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ایسی باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا: “میں اپنے والدین کے معاملات پر زیادہ بات نہیں کر سکتی۔ والد اس وقت ملک سے باہر ہیں۔ میرے لیے میرا خاندان ایک نعمت ہے اور میں مداحوں اور میڈیا کی محبت و فکر کی شکر گزار ہوں۔”
دوسری جانب 22 اگست 2025ء کو گووندا پہلی مرتبہ عوامی تقریب میں نظر آئے۔ وہ سفید جینز، سفید جیکٹ اور ٹی شرٹ میں ملبوس تھے۔ فوٹوگرافروں کو دیکھ کر انہوں نے مسکرا کر پوز دیا اور ہاتھ ہلایا، جس سے یہ تاثر ملا کہ وہ ذاتی تنازع سے متاثر نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ سنیتا آہوجا نے بیندرا فیملی کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے اپنے شوہر پر بےوفائی، ظلم، فریب اور ترکِ تعلق جیسے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ تاہم، اب تک گووندا کسی عدالتی کارروائی میں شریک نہیں ہوئے اور نہ ہی عدالت کی جانب سے مقرر کردہ کونسلنگ سیشن میں پیش ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں