بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی ساس سویتا چھیبا کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی بھتیجی عالیہ چھیبا نے اپنی دادی اور والد کی ڈانس ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں سویتا چھیبا فلورل کرتا پہنے اپنے بیٹے وکرانت کے ساتھ میوزک پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں عالیہ چھیبا نے لکھا: “میرے دو پسندیدہ لوگ، جن کے ساتھ مجھے جیم سیشن بہت پسند ہیں، اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ سب مجھے کہاں سے ملا ہے، یہ تو میری جینز میں ہے۔”
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک نے لکھا: “زبردست! اب سمجھ آیا کہ گوری خان اتنی کانفیڈنٹ کیوں ہیں”، جبکہ ایک اور فین نے کہا: “کیا انرجی ہے۔” دوسری جانب شاہ رخ اور گوری خان ان دنوں اپنے بیٹے آریان خان کے پہلے ڈائریکشنل پراجیکٹ “دی بیڈس آف بالی وڈ” کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ یہ ویب سیریز آریان خان کی تحریر و ہدایت میں ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت 18 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں