منور فاروقی کی مسجد میں اسلامی بیان کی ویڈیو وائرل

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مسجد میں اسلامی بیان کرتے نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی نے جمعہ کے روز حیدرآباد کے علاقے مشیر آباد میں واقع تاریخی ’بڑی مسجد‘ میں نماز جمعہ ادا کی۔ ان کی موجودگی پر مداحوں کو خاصی حیرت ہوئی۔ منور فاروقی نے نماز ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد کے اندر حاضرین سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر سابق اداکارہ ثنا خان کے شوہر مفتی انس بھی موجود تھے۔

اپنے بیان میں منور فاروقی نے کہا کہ ’’دنیا کے دلدل میں جتنا میں پھنسا ہوا ہوں، یہاں کوئی نہیں پھنسا ہوگا، دلدل میں میرا صرف ایک ہاتھ باہر ہے جس نے ایمان کی رسی کو پکڑ رکھا ہے‘‘۔ سوشل میڈیا پر مداح بڑی تعداد میں یہ ویڈیو شیئر کر رہے ہیں اور ان کی مذہب سے وابستگی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close