بالی ووڈ اداکار گووندا کی ٹیم نے سنیتا آہوجا سے طلاق کی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ جوڑے میں علیحدگی کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 34 سالہ شادی کے بعد گووندا اور سنیتا آہوجا طلاق کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس پر اداکار کے منیجر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام باتیں حقیقت سے دور ہیں اور محض افواہیں ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ حالات کچھ مشکل ضرور ہیں لیکن بات طلاق تک نہیں پہنچی۔ ان کے مطابق ہر رشتے میں چھوٹی موٹی ناراضگیاں ہوتی ہیں اور میڈیا پرانے مسائل کو دوبارہ اچھال رہا ہے۔
گووندا کے منیجر نے مزید کہا کہ لوگ بلاوجہ مرچ مسالہ لگا کر معاملے کو بڑھا رہے ہیں۔ لیجنڈ اداکار ایسا شخص نہیں جو کسی پر ہاتھ اٹھائے یا چیخے چلائے، اس لیے ظلم کے دعوے بھی بےبنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڑا عدالت میں نہ پیش ہوا ہے اور نہ ہی سنیتا آہوجا نے کوئی نیا کیس دائر کیا ہے۔ دونوں اس وقت اپنی اولاد کی شادی اور کیریئر پر توجہ دے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں