کراچی کی بارش میں نیلی ساڑھی پہنے، بارش سے لطف اندوز ہوتی اور تصویریں شیئر کرتی اداکارہ حرا مانی شدید تنقید کا شکار ہو گئیں۔
ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حرا مانی اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ بولڈ فوٹو شوٹس کی وجہ سے بھی اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے نیلی ریشمی ساڑھی میں بارش میں بھیگتے ہوئے تصاویر پوسٹ کیں اور کیپشن میں لکھا: “موسم بتا رہا ہے شرارت کس کی ہے، بوندیں بتا رہی ہیں حرارت کس کی ہے۔”
تاہم، سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے عوام مشکلات میں ہیں، ایسے وقت میں فوٹو شوٹ شیئر کرنا غیر سنجیدگی ہے۔ کئی صارفین نے مشورہ دیا کہ حرا مانی کو شائستہ انداز اپنانا چاہیے اور بھارتی اداکاراؤں کی نقل سے گریز کرنا چاہیے۔ ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا: “لگتا ہے آپ بھی کرینہ کپور بننے لگی ہیں۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں