معروف یوٹیوبر سعد، جنہیں آن لائن دنیا میں “ڈکی بھائی” کے نام سے جانا جاتا ہے، کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ڈکی بھائی کو بیرون ملک روانگی کے دوران حراست میں لیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر کو حراست میں لیا، جن پر آن لائن جوئے کی پروموشن کا الزام ہے۔
حکام کے مطابق، تحقیقات جاری ہیں اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں