رنبیر کپور سے بہتر ڈیبیو کے باوجود سائیڈ لائن کیا گیا، مزمل ابراہیم کا شکوہ

بھارتی اداکار مزمل ابراہیم نے انکشاف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اے لسٹ اداکاروں کے لیے خطرہ سمجھ کر انہیں سائیڈ لائن کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزمل ابراہیم ویب سیریز اسپیشل اُپس سیزن 2 میں اپنی شاندار پرفارمنس پر داد سمیٹ رہے ہیں۔ تاہم، ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے شکوہ کیا کہ میرا ڈیبیو رنبیر کپور سے بہتر تھا لیکن مجھے وہ مقام کبھی نہیں دیا گیا جس کا میں مستحق تھا۔ 38 سالہ اداکار نے فلم انڈسٹری میں ’’اسٹار کڈز‘‘ کو دی جانے والی ترجیح پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور رنبیر کپور کا ڈیبیو ایک ہی سال ہوا تھا لیکن میری پرفارمنس زیادہ مضبوط تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسی معیار کا کام کسی اسٹار کڈ نے کیا ہوتا تو آج وہ کہیں اور ہوتا۔

مزمل ابراہیم نے مزید کہا کہ برسوں بالی ووڈ میں رہنے کے باوجود انصاف نہیں ہوا اور بہترین ڈیبیو ایوارڈ جیتنے کے باوجود میرا حق مارا گیا۔ یاد رہے کہ مزمل ابراہیم نے 2007ء میں پوجا بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دھوکا سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس تھرلر فلم میں انوپم کھیر، آشوتوش رانا اور گلشن گروور نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close