مرینہ خان کا “حمیرا اصغر کون؟” والا سوال سوشل میڈیا پر تنازعہ بن گیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ہدایتکارہ مرینہ خان ایک ٹی وی پروگرام میں اداکارہ حمیرا اصغر کو یاد نہ رکھنے پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

گزشتہ ماہ کراچی کے ڈیفنس فیز 8 کے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی حمیرا اصغر کے کیس پر گفتگو کے دوران میزبان نے ڈرامہ “میں منٹو نہیں ہوں” کے ایک سین کو اس واقعے سے جوڑا۔ میزبان کی بات پر مرینہ خان نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا: “حمیرا اصغر کون؟”۔ اس موقع پر عتیقہ اوڈھو نے انہیں یاد دلایا کہ وہی اداکارہ جو اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھیں۔ مرینہ خان کا یہ ردِعمل پروگرام کے کلپ کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے لیے حیرت کا باعث بن گیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے مرینہ خان کی یادداشت اور رویے پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ کچھ نے ان پر بے حسی اور لاپرواہی کے الزامات لگائے جبکہ دیگر نے حد تک کہہ دیا کہ شاید انہیں ڈیمینشیا کا سامنا ہے اور طبی جانچ کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close