معروف گلوکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل ہو گئیں

پاکستان کے معروف گلوکار حسن رحیم رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ شادی کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں گلوکار کو خوشگوار موڈ میں اپنے خاص دن کا بھرپور لطف اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے انہیں نئے سفر کے آغاز پر نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی سب سے بڑی دلچسپی گلوکار کی دلہن سے متعلق ہے۔ مختلف پلیٹ فارمز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حسن رحیم نے اپنی کزن سے شادی کی ہے، تاہم اس بارے میں گلوکار کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

چترال سے تعلق رکھنے والے حسن رحیم شادی کے موقع پر اپنی ثقافت کا رنگ نمایاں کرتے ہوئے روایتی لباس میں نظر آئے، جبکہ دلہن نے آسمانی رنگ کا خوبصورت عروسی جوڑا پہنا۔

تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی، اور ویڈیوز میں حسن رحیم نہایت خوش اور مطمئن دکھائی دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close