بشریٰ انصاری کے حالیہ بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید

پاکستان کی معروف اور ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بہن اسما عباس کے ہمراہ گفتگو کے دوران بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں کی بیٹیوں سے ان کی کوئی ساڑھی دینے کی درخواست کی، جس پر انہیں دو ساڑھیاں تحفے میں ملیں۔ ان میں سے ایک ساڑھی پر مٹی لگی ہوئی تھی، جسے انہوں نے پلاسٹک کی پیکنگ میں محفوظ کر رکھا ہے۔

مزاحیہ انداز میں اداکارہ نے کہا کہ وہ چاہتی تھیں کوئی انہیں لتا منگیشکر کی ساڑھی لا دے، چاہے وہ ساڑھی گھر کی صفائی کے دوران استعمال ہوئی ہو، لیکن پھر لتا جی کا انتقال ہوگیا۔ بشریٰ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے مداح نما دوست سے امیتابھ بچن کا ایک موزہ لانے کی فرمائش بھی کی تھی، جس پر وہ دوست ہنس پڑا۔ تاہم سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اس بیان کو غیر سنجیدہ اور سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close